ملک میں تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی ممکن ہےمکیش کمار چائولہ
غیر آئینی اور غیر جمہوری تبدیلی کی بات کرنے والے پاکستان کے دوست نہیں ہیں۔
صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔
ملک میں تبدیلی کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ملک میں تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے، غیر آئینی اور غیر جمہوری تبدیلی کی بات کرنے والے پاکستان کے دوست نہیں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سندھ میں بارش سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کے بجائے ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں، حالیہ بارش سے کشمور، کندکوٹ اور متعلقہ علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں اور ان علاقوں میں ریلیف کا کام تیزی سے جاری ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ بارش سے متاثرہ افراد کی قومی خزانے سے بھرپور مدد کی جارہی ہے، سندھ کے عوام پی پی پی کے پرچم تلے متحد ہیں، انھوں نے کہا کہ کراچی میں فیکٹری کا سانحہ ایک قومی سانحہ ہے، اس المناک سانحے پر پوری قوم سوگوار ہے، مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کے باعث پاکستان میں جمہوریت کو استحکام حاصل ہوا۔
ادارے مستحکم ہوئے اور ترقی کے نئے راستے کھل رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جارہے ہیں۔