کوئٹہ میں خاتون بمبار کے خودکش حملے کا خطرہ الرٹ جاری
کالعدم تنظیم شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہی ہے، تخریب کاری کے لیے خودکش خاتون بمبار کو تیار کیا ہے، مراسلہ
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق کالعدم تنظیم شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
متعلقہ اداروں کو جاری کیے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم نے تخریب کاری کے لیے خودکش خاتون بمبار کو تیار کیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں کس جگہ کو ٹارگٹ کیا جائے گا، اس کی معلومات تاحال میسر نہیں۔
سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کی جانب سے جاری مراسلے میں شہر کے تمام ایس پی ایز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔