ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 6 کان کن جاں بحق

دھماکا صبح دس بجے کے قریب زہریلی گیس بھرنے کے نتیجے میں ہوا، ریسکیو آپریشن جاری، مقدمہ درج

فوٹو فائل

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں حادثے کے باعث 6 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے ترخ تنگی میں قائم کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا ہوا جس کے باعث کان بیٹھ گئی۔


دھماکے کے بعد مقامی انتظامیہ نے ریسکیو کا کام شروع کیا، جو 7 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اس دوران کان کے اندر سے 6 مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

دوسری جانب محکمہ معدنیات کے حکام نے کہا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر ریسکیو سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story