نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ 3 اہلکار شہید

گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، پولیس

—فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں جی ٹی روڈ سریا خیل میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے 3 اہلکاروں کو شہید کردیا۔

پولیس اہلکار جی ٹی روڈ پر معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، شہید ہونے والوں ہیڈ کانسٹیبل منظور خان، ڈرائیور آیاز خان، اور کانسٹیبل آمان اللہ شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان موقع پر پہنچ گئے۔ اکوڑہ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک ارشد خان کے مطابق پولیس موبائل گاڑی میں اہلکار نوشہرہ کی جانب سے جہانگیرہ کی طرف گشت پر جارہے تھے کہ رات کے آندھیرے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی تاہم ملزمان کی تلاش اور تفتیش جاری ہے۔


انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے شہید ہونے والے تینوں پولیس اہلکاروں کا تعلق نوشہرہ کے علاقہ خوایش گی سے ہے، شہداء کی نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔

 

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی سے رپورٹ طلب کی اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت بھی جاری کیں۔
Load Next Story