روحانی دوست

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:

دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔

اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش:

مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔

ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:

1+2+7+1+9+9=29

29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔

11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)

تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔

گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:

سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے

مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''

حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:

1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)

تمام نمبروں کو مفرد کردیں:

(1+8+6+5=20=2+0= 2 )

گویا احسن کا نمبر2 ہے۔

ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ'' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔

اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:

(2+9+1=12=1+2=3)

گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

5 تا11 دسمبر 2022

پیر 5 دسمبر 2022

آج کا حاکم عدد 7ہے۔ مراقبہ، قدرتی مناظر کی سیر، روحانی و تاریخی مطالعے کے لیے مناسب دن ہوسکتا ہے۔

آپ کی تاریخ پیدائش میں 3,4,5,7,8 اور9 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ یا نام کا پہلا حرف ح یا ف ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں1,2اور6 خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و یا س ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔

صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔

اسمِ اعظم ''یارحیم، یارحمٰن، یااللہ'' 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 6 دسمبر 2022


آج کا حاکم عدد6 ہے۔ 6 کاعدد خوب صورتی اور سکون کا عدد ہے۔ شہرت اور اسکینڈلز کا بھی نمائندہ ہے۔ منگل کا دن مخالف صنف کی جانب کھینچ سکتا ہے۔ منگل مرد اور 6 عورت کا نمائندہ ہے۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,4,5,6,8 اور9 خصوصاً 9 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف ط یا ص ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,3 اور7 خصوصاً 2 یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیورٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔

وظیفۂ خاص''یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 7 دسمبر 2022

آج کا حاکم عدد 3 ہے۔ بدھ کا تعلق رابطہ، تحریر یا سفر سے ہے جب کہ تین کا تعلق ترقی اور نئی راہوں سے ہے۔ گویا آگے بڑھنے کی نئی راہیں یا نئے مشورے سامنے آسکتے ہیں۔

2,3,4,7,8 اور9 خصوصاً 3 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعرات ہے یا نام کا پہلا حرف ج، ش یا ل ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,5اور6 خصوصاً 1 یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ا یا ی ہے تو آپ کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔

صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔

وظیفۂ خاص'' یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ'' 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 8 دسمبر 2022

آج کا حاکم عدد 2 ہے۔ چھوٹی بڑی تبدیلیوں کا امکان موجود ہے۔ جگر اور دل سے متعلق امراض کا خیال رکھیں۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،3،4،5،8 اور9 خصوصاً 4 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ت، د یا م ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں2,6 اور7 خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف و یا س ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔

وظیفۂ خاص''سورہ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس، یاوھابُ، یا اللہ'' 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 9 دسمبر 2022

آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ ایک بہتر دن ہے، سوائے 9 کے۔ 9 کا عدد تلخی، جھگڑا اور تخریب بھی لاتا ہے۔ جمعہ نرم و نازک پھول جیسا ہے جب کہ 9 ایک تیز نوک والا کانٹا ہے۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں1,4,5,6,8اور9 خصوصاً 9 کا عدد یا پیدائش کا دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف ص یا ط ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 2,3 اور7 خصوصاً 2 کا عدد یا پیدائشی دن پیر یا جن کے نام کا پہلا حرف ب، ک کا ر ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا 6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔

وظیفۂ خاص''سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ'' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 10 دسمبر 2022

آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ایک مشکل دن ہوسکتا ہے، کیوںکہ ہفتے کے دن 9 کا عدد منفی اثرات لاسکتا ہے۔ اندیشہ موجود ہے اس لیے احتیاط اور صدقہ بہتر حل ہیں۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں1,2,3,5,6اور7 خصوصاً 6 یا پیدائشی دن جمعہ یا نام کا پہلا حرف و یا س ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4,8 اور9 خصوصاً 4 کا عدد یا پیدائشی دن اتوار یا نام کا پہلا حرف ت، د یا م ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: 80 یا800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذوریا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔

وظیفۂ خاص''یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار11 دسمبر 2022

آج کا حاکم نمبر 3 ہے۔ بہتر دن کی امید کی جاسکتی ہے اچھی ملاقاتیں متوقع ہیں کسی بزرگ نما شخصیت سے بھی ملاقات ہوسکتی ہے۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,3,4,5,8 اور9 خصوصاً 3 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن جمعرات ہے یا نام کا پہلا حرف ج، ل یا ش ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,5اور6 خصوصاً 5 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ کا ن ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل،کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔

وظیفۂ خاص''یاحی، یاقیوم، یااللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
Load Next Story