رکی پونٹنگ اسپتال سے چھٹی ملتے ہی سیدھا کمنٹری باکس جا پہنچے
ڈاکٹرز نے انھیں کسی بھی قسم کے سیریس خدشات سے کلیئر قرار دیا گیا
Sports Desk |
December 04, 2022
آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اسپتال سے چھٹی ملتے ہی سیدھا کمنٹری باکس جا پہنچے۔
پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ان کے سینے میں تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں پر دل سے متعلق تمام اہم ٹیسٹ ہوئے، انھیں کسی بھی قسم کے سیریس خدشات سے کلیئر قرار دیا گیا۔
اگلے روز پونٹنگ دوبارہ مائیک کے پیچھے کمنٹری کرنے کیلیے موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز آن ایئر میرے سینے میں تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے میں نے بہت سے لوگوں کو ڈرا بھی دیا، یہ خود میرے لیے بھی ایک ڈراؤنا لمحہ تھا، اب میں کافی بہتر ہوں۔
مزید پڑھیں:
رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا
قبل ازیں چینل 7 کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ رکی پونٹنگ کی طبیعت ناساز ہے اور وہ بقیہ کوریج کے لیے کمنٹری فراہم نہیں کریں گے۔
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کیرئیر:
اسٹار بلےباز رکی پونٹنگ کو آسٹریلوی ٹیم کے سنہری دور کے کپتان کے روپ میں دیکھا جاتا ہے، وہ 1999 سے 2007 تک آسٹریلیا کی مسلسل تین ورلڈ کپ کی فتحوں کا حصہ ہونے کے علاوہ، اس نے 2006 اور 2009 کے ایڈیشنز کینگروز کی قیادت کی۔
پونٹنگ کو بین الاقوامی کرکٹ سے الوداع ہوئے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، 47 سالہ کرکٹر نے 2014 سے 2016 تک آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی کوچنگ کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔