فیفا ورلڈکپ ارجنٹینا پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

آسٹریلیا کو اہم میچ میں 1-2 سے شکست

آسٹریلیا کو اہم میچ میں 1-2 سے شکست (فوٹو: ٹوئٹر)

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو پری کوارٹر فائنل میں 1-2 سے شکست دیدی۔

احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے پہلے ہاف کے 35 ویں منٹ گول اسکور کرکے ٹیم کو سبقت دلائی جبکہ دوسرے ہاف میں ارجنٹائن کے اسٹرائیکر ایلواریز نے گول کر کے 2 گول کی برتری دلادی۔

آسٹریلوی ٹیم نے دونوں ہاف میں مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر حملے کیے تاہم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی، میچ کے 77 ویں منٹ میں اینزو فرننڈیس نے گول کیا تاہم ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔


مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ: امریکا کو شکست دے کر نیدر لینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی ارجنٹینا کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی دو سری ٹیم بن گئی۔

دوسری جانب فٹبال ورلڈ کپ میں امریکا کا سفر بھی ختم ہوگیا، نیدرلینڈز نے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا اور کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بنی۔
Load Next Story