اے این ایف کی لاہور پنجگور اور باچہ خان ایئرپورٹ پر کارروائیاں منشیات برآمد

اے این ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

(فوٹو : فائل)

اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور عبدالمالک انٹرچینج، پنجگور اور باچہ خان ایئرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔



اے این ایف کی ٹیم نے عبدالما لک انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 64 کلو 800 گرام چرس اور 7 کلو 200 گرام افیون برآمد کرلی، ٹیم نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں افغان باشندہ بھی شامل ہے۔




اسی طرح اے این ایف نے پنجگور میں کارروائی کرتے ہوئے مشکوک اور غیر رجسٹرڈ شدہ موٹر سائیکل سے 10 کلو چرس برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔

Load Next Story