ننھی بچی کو اسٹیج پر پاکستانی گانا گاتا دیکھ کر بھارتی گلوکارہ دنگ رہ گئیں
ننھی بچی نے اسٹیج پر پاکستانی مشہور گانا ’پسوڑی‘ گایا جو دیکھ کر بھارتی گلوکارہ آستھا گِل حیرت میں پڑگئیں
ننھی بچی کی اسٹیج پر بھارتی گلوکارہ آستھا گل کے ساتھ 'پسوڑی' گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارت کے گلوکار وں کے ساتھ بچے بچے کی زبان پر پاکستان کے مشہور گانے پسوڑی کا راج ہے حال ہی میں ایک کنسرٹ میں بھارتی گلوکارہ آستھا گل ننھی مداح کے ساتھ پسوڑی گانے پر سُر سے سُر ملاتی نظر آئیں 3 سالہ بچی نے اسٹیج پر آکر پسوڑی گایا تو گلوکارہ بھی دنگ رہ گئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی گلوکارہ آستھا گل اسٹیج پر موجود ہیں جن کے ساتھ ایک چھوٹی بچی بھی ہے ننھی بچی گلوکار ہ کے ساتھ پاکستان کے مشہور گانے 'پسوڑی' پر سُر سے سُر ملا رہی ہے جس کو شرکاء کی جانب سے بھی خوب سراہا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بےحد پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔
یاد ر ہے کہ دنیا بھر میں مشہور پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شے گل کے گانے 'پسوڑی' نے تاحال پڑوسی ملک کے کنسرٹس میں دھوم مچا رکھی ہے گزشتہ دنوں بھارتی مشہور گلوکار ارجیت سنگھ نے بھی کوک اپنے کنسرٹ میں' پسوڑی' گا کر سب کے دل جیت لیے تھے۔