پرویزاشرف سے حناکھرکی ملاقاتٹوکیوکانفرنس پربریفنگ

وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ،آڈیٹرجنرل کی بھی ملاقاتیں،فاٹاکے لیے فنڈزاجرا کی ہدایت

وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ،آڈیٹرجنرل کی بھی ملاقاتیں،فاٹاکے لیے فنڈزاجرا کی ہدایت۔ فوٹو ایکسپریس

وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے پیرکووزیرخارجہ حناربانی کھر نے پارلیمنٹ ہائوس میں ان کے چیمبرمیں ملاقات کی۔ وزیرخارجہ نے وزیراعظم کو ٹوکیوکانفرنس کی کارروائی، امریکا، بھارت،افغانستان ودیگرممالک کے وزرائے خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اپنی ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔


وزیراعظم سے آڈیٹر جنرل اختربلند رانا نے بھی ملاقات کی ، وزیراعظم نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کا محکمہ سرکاری رقوم کا محافظ ہے، وزیراعظم نے اس بات پرتشویش کا اظہارکیا کہ آڈیٹر جنرل کا آفس تاحال ایک آرڈیننس کے تحت چلایا جا رہا ہے اور اس کے متعلق کوئی قانون سازی نہیں ہوئی۔ انھوں نے آڈیٹرجنرل کویقین دلایا کہ حکومت پارلیمنٹ میںآڈٹ اینڈ اکائونٹس بل کے نام سے ایک بل پیش کرے گی اورآڈیٹر جنرل کے دفتر کی خود مختاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے منیراورکزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وزارت خزانہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ فاٹا کے لیے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کو کارگربنایا جائے تاکہ ترقیاتی کاموں کی رفتار متاثر نہ ہو۔ وزیراعظم سے وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اسرار اللہ زہری، وفاقی وزیر برائے نیشنل ریگولیشن اینڈ سروس ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، رکن قومی اسمبلی آیت اللہ درانی، مہرالنسا آفریدی اور اومان کے سبکدوش ہونیوالے سفیر سید محمد البراتی نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم آج منگل کو وزیراعظم سیکریٹریٹ میں سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے 400 سے زائد ریگولر ہونے والے ملازمین کو تقررنامے دینگے۔
Load Next Story