فیفا ورلڈکپ برازیل جنوبی کوریا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
برازیل نے جنوبی کوریا کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے باآسانی شکست دی
فیفا ورلڈ کپ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
اسٹیڈیم 974 (راس ابو عبود) میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے پری کوارٹر فائنل میں برازیل نے جنوبی کوریا کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے باآسانی شکست دے دی۔
برازیل کی جانب سے وِنی جونیئر نے ساتویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو نیمار نے 13 ویں منٹ میں پینیلٹی پر گول اسکور کرتے ہوئے دُگنا کر دیا۔
رِچارلیسن نے 29 منٹ میں تیسرا گول کر کے برتری میں مزید اضافہ کیا اور 36 ویں منٹ میں لوکاس پیکیٹا نے چوتھا گول اسکور کر کے برازیل کی فتح کو یقینی بنا دیا۔
جنوبی کوریا کی جانب سے پائک سیونگ-ہو نے 76 ویں منٹ میں ٹیم کی جانب سے پہلا اور واحد گول اسکور کیا۔