حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پی سی بی کی تحویل میں دینے کا فیصلہ

انتظامی اختیارات پی سی بی کے پاس ہوں گے

انتظامی اختیارات پی سی بی کے پاس ہوں گے (فوٹو: سوشل میڈیا)

پشاور کے حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پاکستان کرکٹ بورڈ فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی سفری ہدایت نامہ کے تحت خیبر پختون خوا اور بلوچستان نہیں جاسکتے جبکہ بیشتر کھلاڑی ان جگہوں پر کھیلنے سے گریز کرتے ہیں۔

سی ای او پی سی بی نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ خیبر پختون خوا میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو، خیبر پختون خوا حکومت کے ساتھ معاہدہ سنگ میل ہے، اس سے اِن علاقوں میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔


پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کرکے ٹیلنٹ کی تلاش کرے گا جبکہ کھیل کی واپسی کیلئے ماحول بنانا ہوگا تاکہ بین الاقوامی کرکٹ بحال کرسکیں۔

اس موقع پر سیکرٹری اسپورٹس نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت نے ہیلتھ اور ایجوکیشن کے بعد کھیلوں پر توجہ دی ہے، صوبے میں اسپورٹس کمپلیکس بنائے جارہے پیں۔

انہوں نے کہا کہ حیات آباد کرکٹ گراونڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیا جارہا ہے جس کے انتظامی اختیارات پی سی بی کے پاس ہوں گے۔
Load Next Story