گوگل کی 2022 کی مقبول سرچز میں نسیم شاہ اور ٹی 20 ورلڈ کپ سرفہرست
سال کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم ’مولا جٹ ‘ رہی
سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں 2022 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات، خبروں، ایونٹس اور دیگر کی فہرست جاری کردی۔
گوگل کے مطابق سال 2022 میں سرچ کی جانے والی مقبول ترین خبروں میں عامرلیاقت سے متعلق خبریں پہلے اوریوکرین روس جنگ دوسرے نمبر پر رہیں۔ ایونٹس میں ٹی 20 ورلڈ کپ اورایشیا کپ 2022 بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔
پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں نسیم شاہ سرفہرست رہے جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کا نمبر دوسرا رہا۔ سب سے زیادہ جس فلم کے بارے میں سرچ کیا گیا وہ پاکستانی فلم 'مولا جٹ' تھی۔
ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسمارٹ فونز کوسب سے زیادہ سرچ کیا گیا ۔ اس فہرست میں ' وی وو23 ' پہلے اور 'آئی فون پرومیکس 14' سب سے زیادہ سرچ کیے جانے کے باعث پہلے نمبر پر رہا۔ مقبول ترین کھانوں کی ترکیبوں میں چکن اور اورپلاؤ پکانے کی ترکیبیں پہلے اور دوسرے نمبر پررہیں۔