تمام عبادت گاہوں کے بجلی بلوں سے ٹیکس ختم کرنے کی سفارش

قائمہ کمیٹی توانائی نے ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے قیام سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

قائمہ کمیٹی توانائی نے ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے قیام سے متعلق رپورٹ طلب کر لی فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سردار ریاض محمود خان مزاری کی صدارت میں ہوا۔

قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے مساجد سمیت تمام عبادت گاہوں کے بجلی کے بلوں سے ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کر دی جبکہ حکومت سے ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے قیام سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔


وفاقی وزیر برائے توانائی انجینیئر خرم دستگیر نے کمیٹی کو بتایا کہ جون میں استعمال ہونے والے یونٹس کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے اگست میں بل زیادہ آئے، اس کے بعد سے ہم نے اپنی منیجمنٹ بھی بہتر کی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ مہنگے ایندھن کو کم سے کم چلایا جائے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو کم سے کم کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ڈسکوز میں خالی آسامیاں کو فوری طور پر پر کیا جائے۔

Load Next Story