ویڈیو ماہرہ خان کی ریڈ سی فلم فیسٹیول میں ہریتک روشن سے ملاقات

ایک تصویر میں انہیں ایک دوسرے کی جانب دیکھ کر مسکراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے

(فوٹو :اسکرین شاٹ)

سوشل میڈیا پر پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان اور بالی ووڈ سُپر ہیرو رہریتک روشن کی چند ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

ماہرہ خان ان دِنوں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں گزشتہ رات ان کی ملاقات ہریتک روشن سے ہوئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان اور ہریتک روشن ایک ساتھ بیٹھے ہیں، ایک تصویر میں انہیں ایک دوسرے کی جانب دیکھ کر مسکراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)




ماہرہ سفید رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور اپنا لباس ٹھیک کر رہی ہیں جبکہ ہریتک انہیں دیکھ رہے ہیں، فیسٹیول سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دیگر تصاویر میں ماہرہ نے نیلے رنگ کا بولڈ لباس پہن رکھا ہے۔

اس سے قبل ہریتک روشن نے ماہرہ خان کو سوشل میڈیا پر ان کی فلم 'دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ' کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔





 




 



 


View this post on Instagram


 


A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)



یاد رہے کہ مذکورہ ریڈ سی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں گزشتہ دنوں سجل علی نے بھی شرکت کی۔







View this post on Instagram


A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)




Load Next Story