مراکش نے پرتگال کی پارٹی اجاڑنے کا خواب دیکھ لیا
آج کوارٹرفائنل میں مقابلہ،انگلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں بھی آمنے سامنے ہوں گی
قطر فٹبال ورلڈ کپ میں ہفتے کو اختتامی 2 کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے جب کہ مراکش نے پرتگیز پارٹی اجاڑنے کا خواب دیکھ لیا۔
راؤنڈ16 میچ میں سابق چیمپئن اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹس پر رخصت کرنے والی مراکش کی ٹیم اب سیمی فائنل میں رسائی کا خواب آنکھوں میں سجا بیٹھی ہے۔
میگا ایونٹ میں اپنی حیران کن اور بے مثال کارکردگی سے مضبوط حریفوں کے دانت کھٹے کرنے والی افریقی ٹیم اب کوارٹرفائنل میں پرتگال کا سامنا کرے گی، جس نے راؤنڈ 16 میں جنوبی کوریا کیخلاف 1-6 سے نسبتاً آسان کامیابی سمیٹی، راموس نے ہیٹ ٹرک بنا کر خود کو گولڈن بوٹ کی دوڑ میں شامل کرلیا، فرنچ اسٹرائیکر کیلیان ایم باپے بھی 5 گول بنا چکے ہیں۔
مراکش کے گول کیپر یاسین بوناؤ نے عمدہ پرفارمنس سے پری کوارٹر فائنل میں سب سے داد سمیٹی تھی، انھوں نے 3 پنالٹیز روک کراپنی ٹیم کی پیش قدمی جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ،اشرف حکیمی، زکریا ابوخلال اوریوسف النصری بھی ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔
ہفتے کی شب آخری راؤنڈ 8 میچ دفاعی چیمپئن فرانس اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا، فرنچ ٹیم نے پولینڈ کو3-1سے قابو کیا، کیلیان ایم باپے نے 2 جبکہ اولیور گیراؤڈ نے ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی تھی، فرانس کے پاس لگاتار دوسرا ٹائٹل جیتنے والی دوسری ٹیم بننے کا موقع ہے، اب تک برازیل نے 1958 اور 1962 میں ٹرافی لگاتار 2 بار اپنے نام کی ہے۔
فرانس کو گروپ میں آسٹریلیااور ڈنمارک پر غلبہ حاصل ہوا لیکن تیونس نے0-1 ہراکر اپ سیٹ کردیا تھا، مڈفیلڈرز میں ایم باپے اور گیراؤڈ کے ساتھ اوسمین ڈیمبیل، ایڈرین ریبیوٹ اور اورولین نے خود کو قابل بھروسہ ثابت کیا ہے، انگلش فارورڈ کائل واکر فرنچ اسٹرائیکر ایم باپے کا توڑ ثابت ہوسکتے ہیں۔
2018 میں گولڈن بوٹ قبضے میں کرنے والے انگلش کپتان ہیری کین اس بار بھی ردھم میں ہیں لیکن تاحال ایک گول کر سکے ہیں ،البتہ انھوں نے 3 گول میں معاونت بھی کی ہے، سینیگال کیخلاف پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کی کامیابی میں کین نے بھی ایک بار گیند کو جال کے سپرد کیا تھا۔