ناظم جوکھیو قتل کیس میں پی پی پی رکن سندھ اسمبلی جام اویس پر فرد جرم عائد
ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کے مقدمے میں رکن سندھ اسمبلی جام اویس گہرام و دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔
ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔
کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو ناظم جوکھیو کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس گہرام و دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ناظم جوکھیوقتل؛ والدہ نے صلح سے متعلق بیان قلمبند کرادیا
ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہاں کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے۔
عدالت نے سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔ کیس میں ناظم جوکھیو نے جام اویس و دیگر کے ساتھ صلح کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ ناظم جوکھیو کے قتل کا مقدمہ ملیر میمن گوٹھ تھانے میں درج ہے۔