سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ
مقامی مارکیٹ میں اضافہ کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 67 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی
عالمی مارکیٹ میں ہفتے کے روزسونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالرز کم ہو کر 1797 ڈالرز فی اونس کی سطح تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 200 روپے اضافہ سے 1 لاکھ 67 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافہ سے 1 لاکھ 43 ہزار 432 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
تاہم، چاندی کی فی تولہ قیمت 1890روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔