آن لائن گیم فروخت کے نام پر پانچ لاکھ روپے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم نے شکایت کنندہ اور اُس کے اہل خانہ کی قابل اعتراض ویڈیوز بھی شیئر کیں، ترجمان ایف آئی اے
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے آن لائن گیم فروخت کے نام پر 5 لاکھ روپے سے زائد کے فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ نے سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے آن لائن گیم فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر 592،000 روپے ہتھیائے اور پھر متعلقہ بینک اکاؤنٹ ہیک کر کے مزید رقم کا تقاضہ بھی کیا جبکہ شکایت کنندہ کی فیملی کو دھمکیاں دیں اور اہل خانہ کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کیں۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے زیر استعمال موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر کے اسے فرانزک کیلیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے جبکہ مقدمہ درج کے ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔