کراچی میں فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق
وقوعہ سے چودہ نائن ایم ایم کے خول برآمد ہوئے، مقتولین کی شناخت نذر، سعید اور خیال کے ناموں سے ہوئی
شہر قائد کے علاقے گبول ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کو ریسکیو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق نیو کراچی گبول ٹاﺅن ندی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ جن کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
عباسی شہید میں مقتولین کی شناخت نذر محمد، سعید محمد اور خیال محمد کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے تینوں سگے بھائی ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری تحقیقات اور شواہد کیلیے جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے تفتیشی حکام کو چودہ نائن ایم ایم جبکہ ایک بارہ بور کا چلا ہوا کارتوس برآمد ہوا۔
پولیس ذرائع نے واقعے کو بظاہر ذاتی دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی بیان جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تینوں بھائی چوکیداری کا کام کرتے تھے اور پیدل واپس گھر سہراب گوٹھ جارہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تینوں بھائیوں کی ندی کے قریب بیٹھے منشیات فروشوں سے تلخ کلامی ہوئی جس پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
دوسری جانب اہل خانہ نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور نہ کبھی کسی سے کوئی تلخ کلامی ہوئی تھی۔
س حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف عثمان نے بتایا کہ ندی میں نالے کی تعیمر کا کام چل رہا تھا جبکہ جاں بحق ہونے والے 2 بھائی وہاں پر چوکیداری کرتے تھے اور تیسرا ان سے ملنے آیا ہوا تھا۔ مقتولین بھائی سہراب گوٹھ مچھر کالونی کے رہائشی تھے۔
عباسی شہید اسپتال میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا نے بتایا کہ تینوں مقتولین چوکیداری کرتے تھے اور ان کا آبائی تعلق بلوچستان کے علاقے ژوب سے تھا جس میں سید محمد شادی شدہ تھا۔