عمران خان کی اداروں کو اپنی ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش آئندہ بھی ناکام ہوگی بلاول
کیا اس نے کے پی اور پنجاب کی اسمبلی تحلیل کردی؟ یقیناً ایسا نہیں کیا ہوگا، چیئرمین پیپلر پارٹی
چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر آئینی اقدامات کے لیے اداروں کو اپنی ٹائیگر فورس میں بنانے کی کوشش میں پہلے بھی ناکام ہوئی اور آئندہ بھی ہوگی۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ میں نے سنا کہ گھڑی چور نے پریس کانفرنس کی، کیا اس نے کے پی اور پنجاب کی اسمبلی تحلیل کردی؟ یقیناً ایسا نہیں کیا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ غیرآئینی اقدامات کے لیے اداروں کو اپنی ٹائیگرفورس میں تبدیل کرنے کی عمران خان کی کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی اور آئندہ بھی ہوگی۔