چمچماتی ٹرافی کے صرف 4 دعویدار میدان میں باقی رہ گئے
سیمی فائنل لائن اپ مکمل، ارجنٹائن کو کروشیا کی دیوارگرانی ہوگی
قطر فٹبال ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی کے صرف 4 دعویدار میدان میں باقی رہ گئے۔
قطر فٹبال ورلڈ کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا، میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، ارجنٹائن کا سامنا کروشیا سے بدھ کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا جبکہ تاریخ رقم کرنیوالی مراکش کی ٹیم اگلے دن دفاعی چیمپئن فرانس کے ہوش بھی اڑاسکتی ہے۔
مراکش نے حالیہ ایونٹ میں بے مثال پرفارمنس پیش کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی پانیوالی پہلی افریقی اور عرب ٹیم بننے کا اعزاز پایاہے، تیسری پوزیشن کا میچ ہفتے کو جبکہ چیمپئن کا فیصلہ اتوار کو ہوگا۔
قطر ورلڈ کپ کئی ٹیموں کے لیے مایوس کن بھی رہا، ورلڈ نمبر 2 بیلجیئم اور 4 بار کے سابق چیمپئن جرمنی کو ابتدائی مرحلے سے رخصتی کا صدمہ برداشت کرناپڑا۔
گروپ مرحلے میں تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست سے دوچار کیا تو سعودی عرب نے ارجنٹائن کیخلاف کامیابی سمیٹ کر سب کو حیران کردیا، تاہم اس کے بعد جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے نہ صرف ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی پائی بلکہ اب وہ فائنل فور میں بھی شامل ہیں۔
لیونل میسی کی ٹیم نے میکسیکو اور پولینڈ کیخلاف یکساں طور پر 0-2 سے فتحیاب ہوکر گروپ میں ٹاپ پوزیشن پائی، رائونڈ16 میں انھوں نے آسٹریلیا کو 1-2 سے زیر کیا اور کوارٹر فائنل میں ڈچ ٹیم بھی ان کا راستہ نہیں روک پائی، ڈچ ٹیم کیخلاف ارجنٹائن نے پنالٹیز پر 3-4 سے کامیابی پائی ہے، مقررہ وقت میں مقابلہ 2-2 سے برابر رہا تھا۔
2018 کی رنر اپ کروشیا اب تک ناقابل تسخیر رہی ہے، گروپ میں مراکش سے ان کا مقابلہ بغیر گول برابر رہا تھا، کینیڈا کیخلاف انھیں 1-4 سے کامیابی ملی جبکہ بیلجیئم سے میچ بھی بناگول تمام ہوگیا تھا، کروشیا نے رائونڈ 16 میں ایشین پاور ہائوس جاپان کو پنالٹیز پر 1-3 سے قابو کیا۔
راؤنڈ8 میں کروشیا نے برازیل کو پنالٹیز پر 2-4 سے اپ سیٹ کیا ہے، مقررہ وقت میں مقابلہ 1-1 رہا تھا، اسی طرح دفاعی چیمپئن فرانس نے گروپ میں تیونس سے ہار کے بعد آسٹریلیا پر 1-4 اور ڈنمارک کیخلاف 1-2 سے فتح پائی تھی، پولینڈ کیخلاف 3-1 سے ملنے والی کامیابی نے انھیں کوارٹر فائنل میں پہنچایا تھا، فرنچ ٹیم لگاتار دوسری بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی، کیلیان ایم باپے اب تک 5گول داغ کر سرفہرست ہیں۔
مراکش نے گروپ میں کروشیا سے ڈرا مقابلے کے بعد بیلجیئم کو 0-2 سے اپ سیٹ کیا تھا لیکن کینیڈا نے انھیں 2-1 سے زیر کیا تھا، رائونڈ 16 میں اسپین ان کا شکار بنا، پنالٹیز پر 0-3 سے فتح نے انھیں سفر جاری رکھنے کا حوصلہ دیا اور اب پرتگال کو انھوں نے 0-1 سے زیرکرکے فائنل 4میں جگہ بنائی۔