کے پی حکومت صوبائی امن اور سیاسی رہنماؤں کو ملنے والی دھمکیوں پر توجہ دے رانا ثنا
وزیراعلیٰ کے پی اسلام آباد میں جھوٹ کی سیاست کرنے کے بجائے سیاسی رہنماؤں کو ملنے والی دھمکیوں کو سنجیدہ لیں، وزیرداخلہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت امن و امان اور سیاسی رہنماؤں کو ملنے والی دھمکیوں پر توجہ دے۔
اے این پی کے صوبائی صدر کو ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایمل ولی خان سے یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ایمل ولی خان کو ملنے والی دھمکی کو سنجیدگی سے لے اور ان کی سکیورٹی یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی کے قائدین اور کارکنوں نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہیں ملنے والی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ایمل ولی خان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام وفاقی و صوبائی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اس پر ہم پہلے بھی توجہ دلا چکے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ،اسلام آباد میں جھوٹ کی سیاست کرنے کے بجائے سیاسی قائدین کو ملنے والی دھمکیوں اور امن و امان کی صورتحال پر توجہ دیں۔ وفاقی حکومت ایمل ولی خان کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔