پرستاروں کی پسند کومدنظر رکھتے ہوئے گانے بناتی ہوں شاہدہ منی
’’چھکے پہ چھکا‘‘ میری طرف سے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹریبوٹ ہے۔گلوکارہ
گائیکی میرا شوق نہیں جنون ہے اور میں اپنے پرستاروں کی پسند کومدنظر رکھتے ہوئے گانے بناتی ہوں ، ''چھکے پہ چھکا'' میری طرف سے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹریبوٹ ہے۔
ان خیالات کا اظہار گلوکارہ شاہدہ منی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ایک پاکستانی کی طرح میرے جذبات اور سپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے اور میں نے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے وڈیو سانگ ''چھکے پہ چھکا'' بنایا ،جو چند دنوں میں سوشل ویب سائیٹس کے علاوہ ہر خاص وعام میں مقبول عام ہوگیا ہے۔ اس کامیابی کاکریڈٹ اپنے اساتذہ ، والدین اور پرستاروں کو دیتی ہوں کہ جن کی والہانہ محبت اور دعائوں کی وجہ سے یہ کامیابیاں میرا مقدربن رہی ہیں ۔