ڈیری مافیا کا دودھ کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

دودھ فروشوں کی من مانیوں اور نااہل افسران کے خلاف کارروائی کی جائے،شہری

دودھ فروشوں کی من مانیوں اور نااہل افسران کے خلاف کارروائی کی جائے،شہری۔فوٹو:فائل

ڈیری مافیا نے شہری انتظامیہ اور سرکاری نرخ کو خاطر میں لائے بغیر دودھ کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔


شہر کے دکانداروں کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 31مارچ سے دی جانے والی سپلائی میں فی لیٹر 4روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد شہر بھر میں تازہ دودھ کی خوردہ قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، واضح رہے کہ دودھ کی سرکاری قیمت 70روپے فی لیٹر ہے، شہر بھر میں تازہ دودھ 76سے 80روپے لیٹر کی مختلف قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے، ڈیری مافیا پہلے ہی من مانی قیمت پر دودھ فروخت کرتی آئی ہے اور اس بار بھی سرکاری نرخ 70روپے فی لیٹر کے باوجود قیمت بڑھادی گئی ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس قدر نااہل ہے کہ دودھ فروشوں سے بھی سرکاری احکام پرعمل نہیں کراسکتی،شہریوں نے مطالبہ کہ دودھ فروشوں کی من مانیوں اور نااہل سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Load Next Story