ویمنز ورلڈ ٹی 20 بنگلہ دیش کی پہلی فتح کوالیفکیشن میچ میں آج پاک بھارت ٹاکرا

ٹاس جیتنے والی میزبان ٹیم نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ 9وکٹ پر 115رنز ترتیب دیا۔

ٹاس جیتنے والی میزبان ٹیم نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ 9وکٹ پر 115رنز ترتیب دیا۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیشی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 3رنز سے شکست دیکر ورلڈ ٹی 20 میں پہلی فتح حاصل کرلی۔


ٹاس جیتنے والی میزبان ٹیم نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ 9وکٹ پر 115رنز ترتیب دیا، رومانہ احمد 41رنز بناکر نمایاں رہیں، سری لنکن ٹیم جوابی اننگز میں 9وکٹ پر 112رنز ہی جوڑپائی، یسودا مینڈس 33رنز بناکر نمایاں رہیں، میڈیم پیسر پناگھوش نے 18رنز دیکر3 وکٹیں لیں، دوسری جانب بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 9وکٹ سے آئوٹ کلاس کردیا، پہلا سیمی فائنل جمعرات کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوگا، فائنل تک رسائی کا دوسرا معرکہ جمعے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان شیڈول ہے، بدھ کو کوالیفکیشن مقابلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیںگی۔
Load Next Story