متحدہ سے بات چیت جاری ہے ڈیمانڈ کا علم نہیں نثار کھوڑو

پرویزمشرف کا مستقبل جمہوریت کا تختہ الٹنے کے دن سے ہی تاریک ہے، پریس کانفرنس

پرویز مشرف کا مستقبل جمہوریت کا تختہ الٹنے والے دن سے ہی تاریک ہے اور اس وقت مزید تاریک ہو چکا ۔ فوٹو: فائل

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا مستقبل جمہوریت کا تختہ الٹنے والے دن سے ہی تاریک ہے اور اس وقت مزید تاریک ہو چکا ۔


18 ویں ترمیم کے بعد عدلیہ بھی مضبوط ہوئی، جس نے جمہوریت کے خلاف ایسے اقدامات اٹھانے والے آمرکیخلاف کاروائی کی ہے ورنہ ماضی میں چار مرتبہ عدالتوں کے ذریعے آمروں کو سیاہ و سفید کا مالک بنایا گیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہو رہی ہے یا نہیں اور ان کی ڈیمانڈ کیا ہے، لیکن بات چل رہی ہے۔ممتاز بھٹو تھرپارکر کی صورتحال پر صوبائی حکومت پر الزام لگانے کے بجائے جواب دیں کہ وہ کتنی بار تھر گئے۔ تھری باشندے دور دراز علاقوں میںچند خاندانوں کی صورت میں آباد ہیں۔

ان تک ترقیاتی اسکیموں کا فائدہ مشکل سے پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم و خواندگی میں کام کرنے والے محنتی اور ایماندار اساتذہ کیلیے ہمیشہ عزت رہی ہے اور انہیں ترقیاں دی گئیں ۔ اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا ۔ سندھ میں اس وقت بھی بہترین تعلیمی اسٹرکچر موجود ہے، تعلیم کے شعبے میں بہترین خدمات سر انجام دینے والے ریٹائرڈ اساتذہ کی خدمات لی جائیںگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جی ڈی پی کا دو فیصد تعلیم پر خرچ کر رہا ہے جبکہ دنیا میں اس سے زیادہ خرچ کیا جاتا ہے ۔
Load Next Story