حکمران جماعتیں اوورسیز کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں سراج الحق
امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پارلیمنٹ میں اووسیز پاکستانیوں کے لیے نشستیں مختص کرے
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پارلیمنٹ میں نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں اورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتیں اوورسیز کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اوورسیز بیرون ملک اور ان کے خاندان اور جائدادیں یہاں غیرمحفوظ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹیز پر قبضے ہوتے ہیں اور کہیں شنوائی بھی نہیں ہوتی اس سے واضح ہوتا ہے کہ حکمران جماعتیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں اووسیز پاکستانیوں کے لیے نشستیں مختص کرے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری اپنے نمائندے خود منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجیں۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سے رقوم بھیجنے والوں کے مسائل کو لٹکانا حکمرانوں کا معمول بن چکا ہے، جماعت اسلامی جنوری میں اوورسیزکنونشن اسلام آباد میں منعقد کرے گی۔