بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مسلسل کمی
نومبر2022ء میں2.1 ارب ڈالرآئے،جو ماہانہ بنیاد پر4.8،سالانہ14.3فیصدکم تھے
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مسلسل کمی ہوئی ہے جب کہ نومبر 2022ء کے دوران بیرون ملک سے 2.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر ریکارڈ کی گئیں۔ نومبر کے دوران ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 4.8 فیصد اور سال بہ سال بنیاد پر 14.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جولائی تا نومبر مالی سال 22ء کے دوران مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر بیرون ملک سے آئے، اس طرح پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ترسیلات زر 9.6 فیصد کم ہوگئیں۔ نومبر 2022ء کے دوران زیادہ تر ترسیلات زر سعودی عرب (498 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (377.8 ملین ڈالر)، برطانیہ (299.1 ملین ڈالر) اور امریکا (229.4 ملین ڈالر) سے آئیں۔