اسلام مخالف فلم سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں گراسمین
دہشت گردی کی روک تھام کیلیے پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے،امریکی ایلچی
KARACHI:
پاکستان اور افغانستان کیلیے امریکا کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین 2روزہ دورے پر جمعے کی شام اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
اپنی آمد کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی نے وزیرخارجہ حناربانی کھر سے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات ، خطے کی صورتحال ،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اسٹریٹجک مذاکرات کی بحالی پر غور کیا گیا ۔ آئی این پی کے مطابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے امریکی نمائندہ خصوصی سے اسلام مخالف فلم کا معاملہ اٹھایا اور اس حوالے سے عوام میں پائی جانیوالی بے چینی سے انھیں آگاہ کیا ۔
امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ اسلام مخالف فلم فرد واحد کا فعل ہے ، اس سے امریکی حکومت اور عوام کا کوئی تعلق نہیں ، امریکا تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے ،متنازع فلم کے حوالے سے مسلم ممالک کے تحفظات سے آگاہ ہیں ، آن لائن کے مطابق ملاقات کے دوران افغان طالبان کو محفوظ راستہ دینے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، گراسمین نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے بھی ملاقات کی ۔
اس دوران خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مارک گراسمین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے تعاون اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ امریکا دہشت گردی کی روک تھام کیلیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، امریکی نمائندہ خصوصی اپنے دورہ کے دوران صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔