فیفا ورلڈکپ فرانسیسی فٹبالر ایمباپے نے مراکش کی جرسی کیوں پہنی

فرانس کے کھلاڑیوں کی جانب سے مراکشی ٹیم کی حوصلہ افزائی

فرانس کے کھلاڑیوں کی جانب سے مراکشی ٹیم کی حوصلہ افزائی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں مراکش نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کرتے ہوئے ان کے کھلاڑیوں نے دنیا بھر کے مداحوں کے دلوں میں خاص جگہ بنالی۔

افریقی ٹیم نے قطر میں کھیلے گئے ورلڈکپ میں اپنے براعظم سے پہلی اور ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سیمی فائنل کھیلنے والی پہلی مسلم ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

البیت اسٹیڈیم میں بدھ کو کھیلے گئے میچ میں فرانس کی جانب سے مراکش کو شکست دینے کے بعد میدان میں کھلاڑیوں کے درمیان کچھ دل کو گرما دینے والے مناظر دیکھنے کو ملے۔ ان میں سے ایک لمحہ فرانسیسی اسٹرائیکر کیلین ایمباپے اور مراکش کے اشرف حکیمی کے درمیان میچ کے بعد شرٹس تبدیل کی گئیں جبکہ کئی کھلاڑیوں نے مراکشی ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

مزید پڑھیں: فرانس سے شکست کے باوجود مراکشی کھلاڑیوں کا سجدہ شُکر، تصاویر وائرل

اشرف حکیمی اور ایمباپے فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن سے منسلک ہیں، دونوں نے میچ بعد ایک دوسرے سے جرسیاں تبدیل کیں اور ایک ساتھ تصاویر بنوائیں۔


فرانس نے گزشتہ روز مراکش کو دوسرے سیمی فائنل میں 0-2 گول سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، جہاں انکا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا۔
دوسری جانب فیفا ورلڈکپ میں مراکش کی ٹیم 17 دسمبر کو تیسری پوزیشن کے میچ کیلئے کروشیا کے مدمقابل آئے گی۔







Load Next Story