وزیراعلیٰ پنجاب نے تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی

چند ماہ کے قلیل عرصے میں تونسہ پانچواں نیا ضلع ہے، چوہدری پرویز الہٰی

فوٹو فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے جنوبی پنجاب کے تحصیل تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی سے ڈیرہ غازی خان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے مطالبے پر تونسہ کو ضلع کا درجہ کے لیے فوری اقدام کیا ہے۔


چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری بھی میں نے دی ہے، چند ماہ کے قلیل عرصے میں تونسہ پانچواں نیا ضلع ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قبل ازیں مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو ضلع کا درجہ دیا جا چکا ہے۔
Load Next Story