پی ایس ایل8 کون کون سے نامور کرکٹر کو فرنچائزرز نے پِک نہیں کیا

زلمی کے علاوہ تمام ٹیموں کے 18، 18 پلئیرز پر مشتمل اسکواڈ کے نام سامنے آگئے

زلمی کے علاوہ تمام ٹیموں کے 18، 18 پلئیرز پر مشتمل اسکواڈ کے نام سامنے آگئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کیلئے ٹیموں کی لائن اَپ مکمل ہوگئی، تاہم سابق کپتان محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد سمیت سہیل تنویر کو کسی فرنچائز نے پک نہیں کیا۔

پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کی ڈرافٹنگ کی تقریب پہلی بار کراچی میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائز مالکان سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

رواں سیزن کیلئے اوپنر احمد شہزاد، کامران اکمل، سہیل تنویر اور سابق کپتان محمد حفیظ کو کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ مکمل

پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے علاوہ تمام ٹیموں نے 18، 18 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ مکمل کرلیا تاہم زلمی اپنے ایک پلئیر کے نام اعلان بعد میں کرے گی۔


دوسری جانب غیر ملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ، جنوبی افریقا کے لونگی انگیڈی، وین ڈر ڈوسن اور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ کو بھی کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ نہ بنایا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل8؛ جاوید آفریدی نے خاموش احتجاج کا فیصلہ کرلیا

 

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ کے لیے 517 غیر ملکی کرکٹرز نے اپنی آمادگی ظاہر کی تھی، جن میں افغانستان کے راشد خان، مجبیب الر حمان، بنگلہ دیش کے شیکب الحسن، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملز، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، الیکس ہیلز، آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور نیوزی لینڈ کے جمی نیشم شامل تھے۔

ان کے علاوہ افغانستان کے 43، آسٹریلیا کے 14، بنگلہ دیش کے 28، انگلینڈ کے 139، جنوبی افریقہ کے 25، سری لنکا کے 60، ویسٹ انڈیر کے 38 اور زمبابوے کے 11 ہالینڈ کے 15، اسکاٹ لینڈ کے 10، متحدہ عرب امارات کے 25 اور کینیڈا کے 10 کرکٹرز بھی دلچسپی ظاہر کی تھی۔
Load Next Story