این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے، ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کا اعتراف
این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کیے جانے کے واقعے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی کا طالب علم جاں بحق
پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ملزم کو تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جس نے دوران تفتیش اس سے پہلے بھی کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے کے طالب علم بلال ولد ناصر کو گزشتہ روز یونیورسٹی روڈ پر 2 ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔مقتول پیٹرولیم ٹیکنالوجی میں تھرڈ ایئر کا طالب علم، فیڈرل بی ایریا دستگیر سوسائٹی کا رہائشی اور 4 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔