وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی طیارے میں راولپنڈی آمد اہم شخصیت سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب کو سخت سیکیورٹی میں اہم شخصیت کے دفتر روانہ کیا گیا، ملاقات کے بعد پرویز الہیٰ لاہور واپس روانہ

فوٹو فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ لاہور سے راولپنڈی آمد ہوئی جہاں انہوں نے اہم شخصیت سے ایک گھنٹہ طویل اہم ملاقات کی اور پھر واپس روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب راولپنڈی میں اہم شخصیت سے ملاقات کیلیے خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پہنچے۔


بعد ازاں وزیراعلی کو انتہائی سخت سیکورٹی میں اہم شخصیت کے آفس روانہ کردیا گیا۔

اہم شخصیت سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوگئے۔
Load Next Story