آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے پی ٹی آئی کے اراکین ناراض بغاوت کا خدشہ
ناراض اراکین کا عمران خان سے سردار تنویر الیاس کی جگہ کسی اور کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کرنے کا مطالبہ
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف بغاوت کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسیرپس نیوز کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی کا اجلاس کل زمان پارک لاہورمیں طلب کر لیا، جس میں وزیراعظم آزادکشمیرسردار تنویر الیاس کے خلاف پی ٹی آئی اراکین کی بغاوت کاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ناراض اراکین اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کی ناقص کارکردگی سے آگاہ کریں گے اور انہیں عہدے سے ہٹا کر کسی دوسرے شخص کو وزیراعظم نامزد کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ناراض اراکین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویز الیاس کی گزشتہ 7 ماہ کی کارکردگی سے انتہائی مایوس ہیں اور وہ مختلف معاملات پر تحفظات بھی رکھتے ہیں۔