سارہ علی خان کے بعد اب جھانوی کپور بھی پاکستانی ڈیزائنرکی مداح بن گئیں

اتنے خوبصورت لباس پہن کر خود کو شہزادی محسوس کر رہی ہوں، جھانوی کپور

(فائل فوٹو)

بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا پاکستانی ڈائزائنر کیلئے کروایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

جھانوی کپور نے حال ہی میں پاکستان کے مشہور ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہن کر فوٹو شوٹ کروایا ہے جو ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Lifestyle Asia India (@lifestyleasiaindia)




سارہ علی خان کے بعد اب جھانوی کپور بھی پاکستانی ڈیزائنر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں، جھانوی کپور نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ محسن نوید کی مداح ہوگئی ہیں انہوں نے اس سے پہلے کبھی اتنے خوبصورت ملبوسات کیلئے فوٹو شوٹ نہیں کروایا۔





 



 




 


View this post on Instagram


 


A post shared by Mohsin Naveed Ranjha (@mohsin.naveed.ranjha)



جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ اتنے خوبصورت لباس پہن کر وہ خود کو تاریخ کی کوئی شہزادی محسوس کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سارہ علی خان نے مشہور پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ملبوسات پہن کر فوٹوشوٹ کروایا تھا اور وہ بھی ان کی ملبوسات کی گرویدہ ہوگئی تھیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Mohsin Naveed Ranjha (@mohsin.naveed.ranjha)




Load Next Story