اے این ایف کا لاہور میں منشیات بنانے والی فارما کمپنی پر چھاپہ مالک گرفتار

ادویات کی آڑ میں تیار ہونے والی منشیات تعلیمی اداروں میں طلباء کو فروخت کی جاتی تھی

ادویات کی آڑ میں تیار ہونے والی منشیات تعلیمی اداروں میں طلباء کو فروخت کی جاتی تھی

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ادویات کی آڑ میں منشیات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی، مالک سمیت تمام ملزمان گرفتار، فیکٹری میں تیار ہونے والی منشیات تعلیمی اداروں میں فروخت ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

اے این ایف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر لاہور میں ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپا مارا گیا۔


ملزمان ممنوعہ کیمیکل کیٹامائن سے منشیات تیار کررہے تھے، فیکٹری سے 50 کلو کیٹا مائن، دو گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

ملزمان دیگر فارما کمپنیوں سے دواسازی کی آڑ میں کیٹامائن خرید کر منشیات بناتے اور اسمگلرز کو بیچتے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ادویات کی آڑ میں تیار ہونے والی منشیات تعلیمی اداروں میں طلباء کو فروخت کی جاتی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Load Next Story