چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو نیا سربراہ بنانے کا عندیہ دیدیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں انہیں نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو پی سی بی کے 2014 کے آٸین کی بحالی کا ٹاسک دیدیا ہے۔
مزید پڑھیں: کھلاڑیوں کی انجریز پر چیئرمین پی سی بی نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
عمران خان کے دور میں پی سی بی کا نیا آئین منظور کیا گیا تھا جس کے باعث ڈیپارٸمنٹل فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کردی گئی تھی جبکہ سیکڑوں کرکٹرز بے روزگار ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی کے پرانے آئین کو بحال کرنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا اعلان کے باوجود کرکٹ بورڈ میں احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا تھا جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیا۔