افغان وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر خودکش حملہ 6 پولیس اہلکار ہلاک

فوجی وردی میں ملبوس حملہ آور نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی ناکامی پر خود کو دھماکے سے اڑالیا، ترجمان وزارت داخلہ

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر عمارت کے قریبی علاقے کو سیل کردیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

دارالحکومت میں افغان وزرت داخلہ کی عمارت کے باہر ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی وردی میں ملبوس خودکش حملہ آور نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر اس نے خود کو گیٹ کے قریب ہی دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر عمارت کے قریبی علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی افغانستان کے مختلف شہروں میں خودکش حملے اور بم دھماکوں میں عام شہریوں اور سینئر طالبان کمانڈر سمیت 31 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Load Next Story