خیبر میں ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ اہلکار زخمی

جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے، ایف سی ذرائع

فوٹو:فائل

خیبر کے تھانہ باڑہ علاقہ نالہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایف سی ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا جبکہ جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔


مزید پڑھیں؛ پولیس اہلکاروں کی شہادت پر وزیراعلیٰ کے پی نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

واضح رہے کہ گزشتہ شب لکی مروت میں تھانہ برگی میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے ہینڈ گرینڈ اور راکٹ سے تھانے پر حملہ کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لکی مروت میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔
Load Next Story