صدرسے وزیر اعظم کی ملاقاتقومی امور پر تبادلہ خیال

مسائل کے حل میں پیش رفت کے لیے سیاسی و جمہوری قوتوں سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

مسائل کے حل میں پیش رفت کے لیے سیاسی و جمہوری قوتوں سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق۔ فوٹو: فائل

صدر زرداری سے وزیراعظم راجاپرویز اشرف نے جمعہ کی شب ایوان صدر میں ملاقات کی۔


ملاقات میں موجودہ صورتحال اور وزیراعظم کے دورہ چین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ دورہ چین اور چینی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں اور عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر عالمی رہنمائوں سے ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر و وزیر اعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی مسائل کے حل میں پیشرفت کے لیے سیاسی و جمہوری قوتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دریں اثنا وزیر اعظم راجاپرویز اشرف نے کہاہے کہ عدلیہ کے فیصلوں کا پہلے بھی احترام کیا ،آئندہ بھی کریںگے ۔

وہ قانون و انصاف کے وفاقی وزیر فاروق نائیک سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ ملاقات میں پارلیمنٹ کی قانون سازی سے متعلق سرگرمیوں اور وزارت قانون و انصاف کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ادھر وزیراعظم سے اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت مفاہمت کی پالیسی جاری رکھے گی اور قومی اہمیت کے معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔ اے پی پی کے مطابق وزیراعظم سے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔
Load Next Story