کراچی میں جھاڑیوں سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
خاتون کی لاش شناخت کیلیے سرد خانے منتقل، نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے زخمی بچی جانبر نہ ہو سکی
شہر قائد میں جھاڑیوں سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی، جسے پیٹ میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ دوسرے واقعے میں گولی لگنے سے زخمی 6 سالہ بچی بھی دوران علاج جاں بحق ہو گئی۔
ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر جھاڑیوں سے 18 سالہ لڑکی کی لاش ملی، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتولہ کو پیٹ میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے ۔جائے وقوع سے کوئی خول نہ ملنے کے باعث شبہ ہے کہ مقتولہ کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر قتل کرنے کے بعد لاش جھاڑیوں میں پھینکی گئی۔
مقتولہ شکل و صورت سے اندرون سندھ کی رہائشی لگتی ہے، تاہم اس کے پاس سے کوئی ایسی چیز برآمد نہیں ہوئی، جس سے شناخت کی جا سکے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔
دوسری جانب ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی بابل چوک کے قریب اتوار کی شام کو گھر میں پراسرار فائرنگ سے زخمی ہونے والی بچی پیر کو علی الصبح سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
جاں بحق بنگالی نژاد بچی کی شناخت 9 سالہ شہزادی دختر شاہ جہاں کے نام سے ہوئی، جس کے سر میں گولی لگی تھی۔ بچی کے ورثا کا کہنا ہے کہ محلے میں کچھ شادیاں جاری تھیں، جہاں فائرنگ بھی کی جا رہی تھی، اسی دوران شہزادی ایک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر میں لگنے سے زخمی ہوگئی۔
علاوہ ازیں بلال کالونی تھانے کی حدود نیوکراچی سیکٹر 5/E بلال مسجد کے قریب پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جس کی شناخت 45 سالہ محمد وسیم ولد محمد اسلم کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔