قرضوں کی بہتر مینجمنٹ کیلیے ڈیٹ مینجمنٹ آفس قائم
آفس قرضوں میں کمی کیلیے بہتر مینجمنٹ کی پالیسی، حکمت عملی وضع کرے گا، وزارت خزانہ
وفاقی حکومت نے بڑھتے ہوئے قرضوں کی بہتر مینجمنٹ کیلیے فوری طور پر ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کر دیا۔
وفاقی حکومت نے ملک پر قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے کی حکمت عملی وضع کرنے اور قرضوں کی بہتر مینجمنٹ کیلیے فوری طور پر ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کر دیا، یہ ڈیبٹ مینجمنٹ آفس ڈیبٹ لمیٹیشن (ترمیمی) ایکٹ 2022 کی سیکشن 6 کے تحت وفاقی حکومت کی منظوری سے قائم کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس کے ذریعے خزانہ ڈویژن کی جانب سے 13 اپریل 2006 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ترامیم کر دی گئی ہیں۔
اس بارے میں وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈیبٹ مینجمنٹ آفس ملک پر قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ میں کمی کیلئے قرضوں کی بہتر مینجمنٹ کی پالیسی اور حکمت عملی وضع کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں قرضوں میں کمی کیلیے ڈیبٹ آفس 2006 سے قائم ہے مگر قرضوں میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہا ہے،اس لئے اب جو ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کیا گیا ہے اس کیلیے بھی یہ بڑا چیلنج ہوگا کہ وہ قرضوں کی کمی کیلیے کیا مینجمنٹ پالیسی متعارف کرائے گا۔