زارا شیخ اپنی بھارتی فلم ’’آنرکلنگ‘‘کی تشہیری مہم میں شامل نہیں
اداکارہ کو بھارت آنیکی دعوت دی مگر انھوں نے رسپانس نہیں دیا،ہدایتکار اوتار بھوگل
ماڈل واداکارہ زارا شیخ نے چار اپریل کو دہلی اور بھارتی پنجاب میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی بھارتی فلم ''آنر کلنگ'' کی تشہیری مہم میں شریک نہیں ہورہی ۔
اس حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر اوتار بھوگل نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ میرے پروڈیوسر ہریندر سنگھ ، من موہن سنگھ اور میں نے زارا شیخ کو فلم تشہیری مہم میں شرکت کے لیے بھارت آنے کی دعوت دی تھی مگر انھوں نے کوئی رسپانس نہیں دیا۔انھوں نے کہا کہ اداکارہ کے رویے نے ہمیں سخت مایوس کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اداکارہ کے سوا باقی ساری کاسٹ تشہیری مہم میں حصہ لے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلم اب ایک پراڈکٹ بن چکی ہے جس کی پبلسٹی مہم ضروری ہوچکی ہے۔بالی وڈ کے نامور اسٹارز بھی اپنی فلموں کی تشہیری مہم میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ اب دور بدل چکا ہے۔