اسمبلی کوئی پلاٹ نہیں جس پر رانا ثنا اللہ قبضہ کرلیں فواد چوہدری

پہلے تحریک عدم اعتماد لینی ہے یا اعتماد کا ووٹ یہ اسپیکر کا اختیار ہے، فواد چوہدری

—فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے پہلے تحریک عدم اعتماد لینی ہے یا اعتماد کا ووٹ، یہ اسپیکر کا اختیار ہے، اسمبلی کوئی پلاٹ نہیں جس پر رانا ثنا اللہ قبضہ کرلیں یہاں سارا کام قانون کے مطابق ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل اجلاس میں پرویزالہٰی اعتماد کا ووٹ لیں گے اور اپوزیشن ناکام ہو گی، حکومت نے انتخابات سے فرار کا رویہ اختیار کیا ہوا ہے، آپ عوام کے پاس جانا نہیں چاہتے اس لیے الیکشن نہیں کرا رہے کہ آپ انتخابات جیت نہیں سکتے کیوں کہ عوام آپ کے ساتھ نہیں ہے، حکومت انتخابات نہ کرانے کا شوق پورا کرلے، انتخابات ضرور ہوں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلے تحریک عدم اعتماد لینی ہے یا اعتماد کا ووٹ یہ اسپیکر کا اختیار ہے، تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی تحلیل ہوجائے گی، یہ کوئی پلاٹ نہیں جہاں رانا ثنا اللہ قبضہ کرلیں گے، قانون کے مطابق کام ہوگا۔


مزید پڑھیں: ن لیگ کے 18 ارکان پنجاب اسمبلی کی اجلاس میں شرکت پر عائد پابندی ختم

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے کہ ریسٹورنٹس رات 8 بجے بند کردیں، اگر 8 بجے ہوٹلز بند ہوجائیں گے تو ریسٹورنٹس والے کیا کریں گے؟

خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ مراد سعید نے بار بار کہا یہاں حالات ٹھیک نہیں ہیں لیکن آپ نے توجہ نہیں دی، وفاقی حکومت کو خیبر پختون خوا کے 126 ارب روپے دینے ہیں۔
Load Next Story