کراچی بھائیوں میں جھگڑا ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی تیسرا گرفتار
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا، اہل خانہ نے ذاکر کو نفسیاتی مریض قرار دیدیا
نیو کراچی میں بھائیوں کے درمیان جھگڑے میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک بھائی جاں بحق جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے تیسرے بھائی کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو ای میں گھر کے اندر 3 بھائیوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا، اس دوران تیز دھار آلے کے وار سے 35 سالہ آصف ولد نور محمد اور اس کا چھوٹا بھائی 30 سالہ شاکر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں آصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
شدید زخمی بھائی کو سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جھگڑے کے دوران ذاکر نے آصف اور شاکر پر تیز دھار آلے کے وار کیے تھے، جس پر پولیس نے ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے کے الزام میں تیسرے بھائی ذاکر کو گرفتارکر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
فوری طور پر جھگڑے کی وجہ کا معلوم نہیں ہو سکا۔ مقتول کے 6 بھائی ہیں، جس میں 4 ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں ۔ا اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ذاکر نفسیاتی مریض ہے، جس کا علاج بھی چل رہا ہے۔ مقدمہ درج کرانے کے لیے مقتول کے ورثا کی جانب سے رات گئے تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا گیا ۔