فٹبال شائق جوڑے کی میسی اور ایم باپے کی شرٹس پہن کر شادی

سچن میسی کو پسند کرتے جبکہ اتھیرا فرانس کے ایم باپے کی پرستار ہیں

سچن میسی کو پسند کرتے جبکہ اتھیرا فرانس کے ایم باپے کی پرستار ہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی فٹبال شائق جوڑے نے میسی اور کیلیان ایم باپے کی شرٹس پہن کر شادی کرلی۔


کیرالا کے شہر کوچی میں سچن اور اتھیرا دونوں ہی فٹبال کے زبردست شوقین ہیں، ان کی شادی 18 دسمبر کو فائنل کے دن ہی طے پائی۔

سچن میسی کو پسند کرتے جبکہ اتھیرا فرانس کے ایم باپے کی پرستار ہیں، دونوں ملبوسات کے اوپر پسندیدہ کھلاڑیوں کی جرسی پہن کر شادی میں شریک ہوئے اور پھر اپنے استقبالیہ کی تقریب ادھوری چھوڑ کر ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کیلیے روانہ ہوگئے۔
Load Next Story