سرفراز احمد کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بابراعظم شریک نہ ہوئے

شاندار میزبانی پر کھلاڑیوں نے سابق کپتان کا شکریہ ادا کیا

شاندار میزبانی پر کھلاڑیوں نے سابق کپتان کا شکریہ ادا کیا (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی جانب سے گھر میں دیئے گئے عشائیے میں بابراعظم نے شرکت نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بابراعظم نے نجی مصروفیات کی وجہ سے لاہور جانے کی پہلے سے اجازت لے رکھی تھی، سرفرار احمد نے کراچی میں موجود قومی ٹیم ارکان کو گھر پر ڈنر دیا۔

وکٹ کیپر بیٹر کی جانب سے مختلف ذائقہ دار ڈشز سے مہمانوں کی تواضع کی گئی، شاندار میزبانی پر کھلاڑیوں نے سابق کپتان کا شکریہ ادا کیا۔


مزید پڑھیں: ٹیسٹ اسکواڈ؛ رضوان کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ ی گھر آمد اور دعوت قبول کرنے پر سب دوستوں اور ساتھیوں کےمشکور ہیں۔



Load Next Story