میرا چوپڑا کو اپنے خاندانی نام’’ چوپڑا‘‘ سے الجھن ہونے لگی
چوپڑا گرل ہونےکی وجہ سے ہر وقت کسی نہ کسی کی نظروں میں رہتی ہوں، بالی ووڈ میں قدم جمانےکےلیےپریانکاسےکوئی مددنہیں لیتی
میرا چوپڑا جو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''گینگ آف گھوسٹس'' سے بالی ووڈ میں انٹری دے چکی ہیں کو اپنے خاندانی نام ''چوپڑا'' سے الجھن محسوس ہونے لگی ہے ۔
چوپڑا گرل کے مطابق وہ اپنے اس خاندانی نام کی وجہ سے ہروقت کسی نہ کسی کی نظروں میں رہتی ہیں اور اس وجہ سے وہ بہت پریشانی کا شکار ہوگئی ہیں یہ بات اداکارہ پریانکا چوپڑا اور پرینتی چوپڑا کی کزن میرا چوپڑا نے ایک انٹرویوکے دوران کہی ، میرا چوپڑا کا کہنا تھا کہ میرے والد اداکارہ پریانکا چوپڑا اور پرینتی چوپڑا کے والدکے کزن ہیں اور اسی رشتے کی وجہ سے میرا پریانکا اور پرینیتی کے ساتھ خاندانی تعلق ہے اور ہمارا خاندانی نام ''چوپڑا ''جو ان دونوں اداکاراؤں کے نام کا بھی حصہ ہے میرے لیے سخت الجھن کا باعث بن رہا ہے کیونکہ بالی ووڈ میں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ میں اپنی کزن پریانکا چوپڑا کے توسط سے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہوں جو درست نہیں ہے ۔
میں2007 تامل فلم ''انبی آریوری '' سے شوبز انڈسٹری میں داخل ہوئی اور اب تک ساؤتھ کی متعدد فلموں میں اپنی پرفارمنس دکھاچکی ہوں جسے نہ صرف مداحوں بلکہ فلمی ناقدین کی طرف سے بھی سراہا گیا ہے ۔ پریانکا چوپڑا کے ساتھ تعلقات کے سوال کے جواب میں میرا چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ میری کزن ضرور ہیں اور ہم ایک دوسرے سے اپنے کام کے متعلق اکثر بات چیت کرتے رہتے ہیں مگر آج تک اس نے فلموں کے حصول کے سلسلہ میں میری کوئی مدد نہیں کی کیونکہ وہ جانتی ہے کہ میں ساؤتھ فلموں کی طرح بالی ووڈ میں بھی اپنی پرفارمنس سے ساکھ بنانا چاہتی ہوں اور مجھے اس سلسلہ میں کسی مدد کی ضرورت نہیں ہے ۔ بالی ووڈ میں اپنی پہلی ہی فلم کو زیادہ اچھا رسپانس نہ ملنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک یہ فلم باکس آفس پر چاہے کوئی خاص کامیابی تو حاصل نہیں کرسکی مگر اس کے باوجود میں اسے ناکام نہیں کہ سکتی ۔
کیونکہ اس میں میری پرفارمنس کو سراہا گیا ہے اور میں اسی بنا پر بالی ووڈ میں اپنا مستقبل بہتر دیکھ رہی ہوں گینگ آف گھوسٹس کی اداکارہ جو کسی بھی فلم میں غیر اخلاقی سین عکس بند کروانے پر تیار نہیں ہین کا کہنا تھا کہ میں خود کو غیر اخلاقی مناظر اور بیہودہ لباس کو پسند نہیں کرتی اور میں نے اپنے طور پر فیصلہ کررکھا ہے کہ ایسی کسی فلم میں کام نہیں کروں گی اس لیے ایسی تمام فلموں کی پیشکشوں کو مسترد کردیتی ہوں جس میں مجھے ایسا سین عکسبند کروانا پڑسکتا ہو ۔ واضح رہے کہ میرا چوپڑا 8 جولائی 1983 کو دہلی کے ایک پنجابی گھرانے میں پیدا ہوئی اور مشی گن یونیورسٹی سینٹر کی ساگناو ویلی اسٹیٹ یونیورسٹی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ کام کی تلاش کے لیے کچھ عرصہ نیویارک میں مقیم رہیں ۔فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل وہ ایک نجی چینل کے لیے بھی کام کرتی رہی ہیں ۔ میرا چوپڑا 2007 میں پہلی مرتبہ تامل فلم ''انبی آریوری '' میں جلوہ گر ہوئیں۔ ایس جے سوریا کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ۔
اس فلم میں میرا چوپڑا جو اس وقت نیلا کے نام سے بھی جانی جاتی تھی نے مدھو کا کردار ادا کیا تھا۔اسی برس اداکارہ کی 2 مزید تامل فلمیں ''جامبھون'' اور ''لی '' جب کہ ایک تیلگو فلم '' بنگرام '' سینماگھروں کی زینت بنائی گئی ۔2008 ء میں اداکارہ کی تین فلمیں جن میں تامل فلم '' ماردھومالی '' تیلگو فلم '' وانا'' اور کناڈا فلم ''ارجن '' ریلیز ہوئیں 2009 میں چوپڑا گرل تامل زبان میں بنائی جانیوالی صرف ایک فلم ''جاگنموہنی'' میں نظر آئیں ۔2011 میں بھی اداکارہ کی صرف ایک تلیگو فلم ''مارو '' ریلیز ہوئی۔ گزشتہ برس بھی میرا ایک ہی تیلگو فلم ''گریکو ویردو'' میں جلوہ گر ہوئیں ۔جب کہ رواں برس کے دوران ان کی فلم ''گینگ آف گھوسٹس'' سینما گھروں کی زینت بنائی جاچکی ہے ۔ ستیش کوشک کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کی کہانی ایک ایسی حویلی کے متعلق تھی جس میں بھوتوں کا بسیرا ہوتا ہے اور اسے گرا کر شاپنگ مال بنانے کا منصوبہ بنایا جاتا ہے ۔ یہ فلم توقعات کے برعکس زیادہ کامیابی توحاصل نہیں کرسکی مگر اس میں ماہی گل اور دیگر اداکاراؤں کی موجودگی میں میرا چوپڑا کی پرفارمنس کو سراہا گیا۔اطلاعات کے مطابق اداکارہ بالی ووڈ کی ایک اور ہارر فلم '' 1920 '' میں بھی کام کررہی ہیں ہدایتکار و پروڈیوسر وکرم بھٹ کی اس پروڈکشن میں شرمن جوشی ان کے ہیرو کا رول کریں گے ۔